محمد حارث

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کا علم ہے، وہاں کھیل چکا ہوں، محمد حارث

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کا علم ہے وہاں کھیل چکا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد حارث نے کہا کہ مینجمنٹ کا پیغام مل چکا ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی میں بابر اعظم کے ساتھ اوپن کروں گا، صائم ایوب اور فخر زمان کو مس کریں گے۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈکی کنڈیشنز کا علم ہے، وہاں کھیل چکا ہوں، کنڈیشنز کے مطابق کھیلوں گا، ہم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنے جا رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہ سوچ کرجائیں گے کہ ہماری ٹیم گری ہوئی ہے تو پھر وہاں بھی ایسے رہیں گے، ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہے کہ ہم نے جیتنا ہے۔