اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ شیئر نہ کرنا بھی مایوس کن ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لئے بہت افسوس ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے پاکستان سے واپسی کے یکطرفہ فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔
