قومی اسکواڈ 182

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

کرائسٹ چرچ (ر پورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق باقی ماندہ 10 میں سے 6 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت جبکہ 4 کو ہسٹارک (نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ،ان 10 ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے ،ان ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ نہیں لیے گئے ۔کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ جمعرات کے روز ہوئی تھی،اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ میں موجود ہیں، جہاں ان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی ،نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو اپنی 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے،قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں