نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے(آج) کھیلا جائے گا

ہیملٹن(ر پورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ (آج)پیر کو)سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کیویز نے مائونٹ مانگینوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں اور ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 118 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔