کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
تاہم نیلم منیر نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی تردید کر دی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے کام سے بے حد پیار کرتی ہیں اور اسے جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھ سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اس لئے میں خود ان غلط افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں پھیلنے سے روکنا چاہتی ہوں، جی ہاں میری شادی ہو چکی ہے اور نہیں میں شوبز نہیں چھوڑ رہی۔
نیلم نے لکھا کہ اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی چیز کیسے چھوڑ سکتی ہوں جس سے مجھے بے حد پیار ہے، خدا آپ کا بھلا کرے۔