اشرف بھٹی 33

نیلا گنبد پارکنگ پلازہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ثابت ہوگا ‘ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ثابت ہوگا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مبارکباد کی مستحق ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے دیگر مقامات پربھی پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے اعلانات کئے گئے ہیںاس لئے ان منصوبوںپربھی بلا تاخیر پیشرفت کی جانی چاہیے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تعمیر سے متاثر ہونے والے تاجروں کو بلا تاخیر معاوضے کی ادائیگی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وعدے کے مطابق منصوبے کی تعمیر کے بعد انہیں دکانیں بھی فراہم کی جائیں گی جو تاجر دوست حکومت ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ بعض صوبائی محکمے مختلف سروسز کے نام پر تاجروں سے بہت زیادہ شرح سے وصو لی کر رہے ہیں جنہیں کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں