کراچی (رپورٹنگ آن لائن)نیشنل گیمز کے ٹیبل ٹینس ایونٹ میں عمر رسیدہ عاصم قریشی نے مکسڈ ڈبلز میں سلور میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
ویمنز فٹ بال کا ٹائٹل پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈاکو شکست دے کر اپنے نام کیا جبکہ سندھ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستان آرمی نے 144 گولڈ میڈل حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔اسلامیہ کلب سولجر بازار میں ہونے والے ٹیبل ٹینس کے فائنل میں واپڈا کے عاصم قریشی اور ساریہ فلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں رسائی حاصل کی،
بدقسمتی سے یہ جوڑی پنجاب کی فاطمہ خان اور اویس حسن کو زیر کرنے میں ناکام رہی اور سلورمیڈل حاصل کر سکی۔59 سالہ عاصم قریشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کو ناصرف یادگار بنایا بلکہ زیادہ عمر کے کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے سلور میڈل جیت کر گیمز کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔









