کراچی (رپورٹنگ آن لائن)نیشنل گیمز کے فٹنس چیلنج مقابلوں میں پاکستان آر می نے دو جبکہ سندھ نے ایک گولڈ میڈل جیتا۔ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔نتائج کے مطابق مینز سنگلز میں آرمی کے ابرار محی الدین نے گولڈ،آرمی ہی کے شاہد لطیف نے سلور اور بلوچستان کے ذیشان احمد نے برانز میڈل جیت لیا۔
مردوں کی اوور فورٹی کیٹیگری میں آرمی کے رونق علی نے گولڈ،واپڈا کے غلام عباس نے سلور اور بلوچستان کے قدرت اللہ نے برانز میڈل یقینی بنایا۔ویمنز سنگلز میں پولیس کی حرا زیب نے گولڈ،ام حبیبہ نے سلور اور سندھ کی مبین فاطمہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔ویمنز اوور فورٹی میں سندھ کی افشاں نے گولڈ،پولیس کی منیبہ نے سلور اور اقرا خالد نے برانز میڈل جیتا۔ایونٹ میں آرمی کے رونق علی نے 344پوائنٹس بنائے۔









