اعجازشاہ

نیشنل پولیس اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر اے ایس پیز کے نئے تربیتی نصاب کی منظوری دیدی

اسلام آباد( ر پورٹنگ آن لائن)نیشنل پولیس اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر اے ایس پیز کے نئے تربیتی نصاب کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کی زیرصدارت نیشنل پولیس اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ این پی اے، تمام صوبائی آئی جیزاورانکے نمائندے ،آئی جی این ایچ ایم پی اور وفاقی اورصوبائی بیوروکریسی کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں سی ایس ایس کے ذریعہ شامل اے ایس پیزکی تربیت جدید معیار اورنصاب کے مطابق لانے پرغور کیا گیا ۔

بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر اے ایس پیز کے نئے تربیتی نصاب کی منظوری دے دی۔بورڈ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو تربیتی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، پولیس فورس اور بیوروکریسی میں میرٹ اور شفافیت ضروری ہے۔ اعجاز شاہ نے کہاکہ صنفی مخصوص جرائم سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کو انسان دوست اور جوابدہ ہونا ہوگا۔