رمیز راجہ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں غیر معیاری وکٹیں، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سخت برہم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں غیر معیاری وکٹوں پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔نیشنل ٹی 20 کپ کے راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچز کے دوران غیر معیاری پچز پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز حسن راجا خاصت برہم ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ذمہ داروں کی سخت بازپرس بھی کی ہے، جس کے بعد 6اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کوالٹی بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا کا موقف ہے کہ ورلڈکپ کی تیاری کے پیش نظر اچھی وکٹیں بنانی چاہیے تھیں، جس پر بیٹسمینوں کو ورلڈکپ کے لیے زیادہ اچھا تیاری کا موقع مل سکتا، پچز غیر معیاری ہوں گی تو ان پر کھیلنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اچھی اور جاندار کرکٹ کے لیے متوازن وکٹیں بہت ضروری ہیں۔ اب تک صرف ایک مرتبہ ہی 180کے قریب ان وکٹوں پر اسکور ہو سکا ہے۔ بلے باز بھی دبے الفاظ میں ان وکٹوں کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔