اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کی املاک ، مدارس، ہسپتال منجمد کرنے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ۔ وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نامزد کردہ اداروں اور انکی املاک کو منجمد کیا گیا، منجمد ضبطگی وزارت داخلہ کی جانب سے نہیں بلکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ یو این سیکیورٹی کونسل حکمنامہ 2019کے تحت کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے 76سکولز، 4کالجز، 15ہسپتال منجمد کئے گئے، 383مدارس، 188ڈسپنسریاں، 10کشتیاں ، 17عمارتیں بھی شامل ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے سب سے زیادہ املاک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں منجمد کئے گئے۔