حافظ طاہر محمود اشرفی

نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہو رہی ہے بہت بڑی تبدیلی ہوگی ، حافظ طاہر محمود اشرفی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہو رہی ہے بہت بڑی تبدیلی ہوگی جسطرح قوم سانحہ اے پی ایس پر متحد ہوئی ایسے ہی سانحہ سیالکوٹ پر قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کی مسیحی مذہبی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی اور بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو آئین پاکستان کے تحت زندگی گزارتا ہے اسے کوئی پریشانی نہیں کہا نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہو رہی ہے

گزشتہ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان صرف مساجد کے اسپیکر اتارتے تک تھا قومی مسائل اور دہشتگردی کا حل قومی نیشنل ایکشن پلان میں ہے وزیر اعظم سے اس حوالے سے ایک میٹنگ کرچکے۔حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آج کا دن قوم کو یکجا ہو کر آگے بڑھنے کا ہے،

آج کے دن اے پی ایس کا سانحہ ہوا ہم اس عزم کے ساتھ آغاز کر رہے ہیں کہ پاکستان سب کا ہے پاکستان کے دفاع ترقی کا ملکر عزم کرتے ہیں جس طرح قوم سانحہ اے پی ایس پر متحد ہوئی ایسے ہی سانحہ سیالکوٹ پر قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس توہین مذہب کی 137 شکایات آئیں اگر کوئی توہین کرتا ہے تو عدالت جائیں پولیس کے پاس جائیں قانون موجود ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی