نیتھن لیون

نیتھن لیون کا میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر نیتھن لیون نے بگ بیش لیگ کیلئے میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کر لیا۔

لیون نے سڈنی سکسرز کے ساتھ طویل رفاقت کو ختم کرکے میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ 2025-26ء سیزن تک معاہدہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میلبورن رینیگیڈز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، مارویل سٹیڈیم میں باؤلنگ کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث 35 سالہ کرکٹر نے بی بی ایل میں اب تک صرف 38 میچز کھیلے ہیں جن میں 44 وکٹیں حاصل کی ہیں۔