ڈونلڈ ٹرمپ 64

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا ، ٹرمپ کا واضح اعلان

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کپشن کیسز چلائے جانے کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے واشگاف الفاظ میں اپنے اکائونٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا امریکہ نیتن یاہو کے خلاف اس مسلسل جاری عدالتی کارروائی کا ساتھ نہیں دے گا۔

وہ عدالتی کارروائی جو وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا امریکہ ان کرپشن الزامات کے سات نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں