نیتن یاہو

نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی کارروائی اگلے سال جنوری تک ملتوی

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو پر بدعنوانی کے مقدمے کی کارروائی کو عدالت نے اگلے سال جنوری تک ملتوی کر دیا ہے۔نیتن یاہو کے وکلا نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسے چھ ماہ تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یروشلم کی عدالت کے جج نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر بدعنوانی، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہچانے کے الزامات کے سلسلے میں شہادتوں پر جرح کو اگلے سال جنوری تک ملتوی کر دیا ہے۔ جنوری میں یہ سماعت ہفتے میں تین روز ہوا کرے گی۔

عدالت میں نیتن یاہو موجود نہیں تھے۔ ان کے وکلا نے عدالت سے التوا کی درخواست کی اور دلیل دی کہ چہروں پر ماسک پہنے ہوئے گواہوں سے جرح کرنا مشکل ہو گا۔