نیتن یاہو 54

نیتن یاہو کا داخلی سیکورٹی کے ادارے کا سربراہ برطرف کرنے کا فیصلہ

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے کہا ہے کہ انھوں نے داخلی امن کے ادارے شاباک(شین بیت) کے سربراہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ حکومت سے انھیں برطرف کرنے کی درخواست کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا سلسلہ جاری رہنے کے سبب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو تجویز پیش کروں کہ وہ شاباک کے سربراہ رونین بار کو ان کی ذمے داریوں سے سبک دوش کر دیں۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور شین بیت کے سربراہ کے درمیان ہر وقت اعتماد قائم رہنا چاہیے بالخصوص اس طرح کی جنگ کے دوران میں … تاہم افسوس کی بات ہے کہ صورت حال اس کے برعکس ہے، اس حوالے سے میرا اعتماد باقی نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں