نیتن یاہو 53

نیتن یاہو کاایک بارپھر جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا، اتحادی اور عرب ممالک کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا، اتحادی اور عرب ممالک کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے، جنگ بندی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے امریکا اور فرانس کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کی دیگر ممالک نے بھی حمایت کردی۔خبر کے مطابق یورپی یونین، آسٹریلیا، کینڈا، اٹلی، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر نے بھی فرانس اور امریکا کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ جنگ بندی تجویز کی حمایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں