تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ کابینہ کا اجلاس بلائیں گے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دی جا سکے۔
نیتن یاہو نے بیان میں کہا آج اسرائیل کے لیے ایک عظیم دن ہے، یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تل ابیب اور حماس کے درمیان دو سال سے جاری غزہ کی جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے اعلان کے بعد آیا۔









