یائر لاپڈ 73

نیتن یاہو سے متعلق ٹرمپ کا رویہ ہمارے غیر ملکی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا، اسرائیلی اپوزیشن

تل ابیب ( رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سیصبر ختم” ہوجانا اسرائیل کے غیر ملکی تعلقات کوبڑا نقصان” پہنچا رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا نیتن یاہو سے صبر ختم ہونا ہمارے تمام غیر ملکی تعلقات کو بڑا نقصان پہنچا رہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہاسی نقصان کا نتیجہ” ہے۔لاپڈ نے یورپی رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اپنی ناراضی کواسرائیل پر حملے” میں تبدیل نہ کریں۔

انہوں نے کہا زیادہ پیچیدہ معاملات ہیں، پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ہم نے امریکی چھتری کھو دی ہے اور ٹرمپ نیتن یاہو سے تنگ آ چکے ہیں۔ اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کوبرفانی تودے” سے تعبیر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں