ڈنمارک 58

نیتن یاہو ایک مسئلہ بن گئے ہیں، وزیرِاعظم ڈنمارک

کوپن ہیگن (رپورٹنگ آن لائن)ڈنمارک کی وزیرِاعظم نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک غزہ کی جنگ روکنے کے لیے اپنا دبائو ڈالنے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صورتحال خوفناک اور تباہ کن ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے مغربی کنارے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ممالک میں سے ایک ہیں جو اسرائیل پر دبا ڈال رہے ہیں لیکن ہمیں بعض یورپی ممبر ممالک سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں