تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیرِ دفاع یسرائیل کاتز، وزیر خارجہ جدعون سائر اور چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے شام کے علاقے کا دورہ کیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو اور کاتز کا یہ دورہ امریکا کی جانب سے اسرائیل اور شام کے درمیان ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کی کوششوں کے تناظر میں کیا گیا۔
یہ دورہ میدانی صورت حال کا جائزہ لینے اور شمالی محاذ پر پیش رفت کی نگرانی کرنے کے لیے ہے۔









