انقرہ (رپورٹنگ آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردوان اسرائیلی وزیر اعظم پر برس پڑے، کہا نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔
یہ اسرائیلی اب کہہ رہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ صورتِ حال مزید بگڑنے سے پہلے تناو کو کم کرنے کی کوششوں پر توجہ ہے۔ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔









