تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی متعارف کردہ مجوزہ عدالتی اصلاحات نے اسرائیل میں گذشتہ کئی دہائیوں میں سب سے شدید سماجی بے چینی کو جنم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مجوزہ منصوبے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کراحتجاج کررہے ہیں،اسرائیل کی سب سے بڑی ٹریڈیونین نے ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مفلوج کرنے کے لیے عام ہڑتال کا اعلان کیا اور ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کررہے ہیں۔
اس یونین میں کاروباری رہ نما، بینک سربراہان، لڑاکا پائلٹ، اضافی فوجی دستے، ماہرینِ تعلیم، سابق سکیورٹی کمانڈرز اور معاشرے کے دیگر بااثر طبقات شامل ہیں۔وہ عدالتی اصلاحات کے اس منصوبے کے خلاف گذشتہ کئی ہفتوں سے سراپااحتجاج بنے ہوئے ہیں۔