اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھی کیونکہ نیب لوگوں کی پگڑی اچھالتا ہے، نیب کی وجہ سے خودکشی کے معاملے کو انسانی حقوق میں لے جائیں گے، پمز ملازمین کے مسائل سینیٹ میں اٹھاوں گا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو اسلام آباد میں اپنے مسائل کے حل کےلئے احتجاج کرنے والے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پمز کے حالات دیکھ کے بہت افسوس ہے7ہفتوں سے او ٹی، او پی ڈی بھی بند ہے میں یہاں کوئی سیاست کرنے نہیں آیا، پمز ملازمین کے مسائل پیر کو سینیٹ میں اٹھاوں گا،تمام سیاسی جماعتوں کو بھی بتاوں گاحکومت سے اس مسئلے کو حل کروائیں گے۔اسد عمر میرے دوست ہیں،اسد عمر، ڈاکٹر فیصل بھی آئیں، انہوں نے کہا کہ فیڈرل امپائرز نے دوبارہ احتجاج کیا۔ان کے لئے بھی میں نے آواز اٹھائی ہے۔
اگر کوئی بھی مسئلہ آپ کا حل نہیں ہوتا پارلیمنٹ کا رخ کریں،ایم ٹی آئی کا زیادہ علم نہیں ہے ایم ٹی آئی آرڈیننس کو بل کے طور پہ آنا ہے،آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس آرڈیننس کو ختم کروائیں گے۔آپ کی بہتری کیلئے کچھ اور اقدامات لائیں گے،سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کا سسٹم انسان کو اندر سے اتنا کھوکھلا کر دیتا ہے کہ وہ مر ہی جائے نیب کو جس کام کے لیے بنایا گیا ہے اسے وہ کام کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس وقت ڈری ہوئی ہے جبکہ میں نے خود کہا ہے کہ نیب میرے خلاف ریفرنس دائر کرے۔