رانا ثناءاللہ

نیب کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو تھمایا گیا سوالنامہ منظر عام پر آگیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو نیب لاہور کی جانب سے فراہم کیا گیا سوالنامہ منظر عام پر آگیا ہے جس کے مطابق نیب لاہور نے رانا ثناءاللہ سے 2011ءاور 2015ءمیں دو افراد کو منتقل کی گئی لاکھوں روپے کی رقم بارے معلومات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

سوالنامے کے مطابق نیب لاہور نے مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں رانا ثناءاللہ کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو سوالنامے کے حوالے سے تمام ریکارڈ کے ہمراہ منگل کی دوپہر دو بجے طلب کر رکھا تھا۔