کٹھ پتلی ادارہ 295

نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا ہے،رانا ثناا اللہ کی گفتگو

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناا اللہ نے کہا ہے کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیب خود طلب کرتا ہے اور پھرر کاوٹیں کھڑی کر کے روکتے ہیں، یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ نیب آزاد ادارہ ہے عثمان بزدار کو طلب کیا گیا، حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں