وزارت خزانہ 149

نیب کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف، منجمد اثاثے بحال کر دیئے

لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا، نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہائوس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکائونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکائونٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔

لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل اکانٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں