نیب 202

نیب کا میو ہسپتال انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز، کورونا وبا کیلئے مختص فنڈز کا ریکارڈ طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) نیب لاہور نے میو ہسپتال انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ میو ہسپتال سے کورونا کے لیے خریدے گیے سامان کی تفصیلات طلب کر لیں۔

نیب نے سیکرٹری ہیلتھ کو معلومات کی فراہمی کے لیے لیٹر جاری کر دیا۔ سیکرٹری ہیلتھ کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق نیب نے کورونا میں خریدے گئے ماسک، گلوز، حفاظتی کٹس کی خریداری کا تمام ریکارڈ مانگا ہے۔

لیٹر میں کہا گیا ہے کہ میو ہسپتال میں کورونا وبا کے لیے مختص فنڈز اور استعمال کا ریکارڈ دیا جائے، خریداری کے لیے اشتہار، ٹینڈر کا ریکارڈ ٹھیکیداروں کی فہرست، کنٹریکٹ دینے والے افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں