نیب 226

نیب نے میاں نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کر دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کرنے کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط موصول ہو گیا ہے، نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔

اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ میاں نواز شریف کاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے وزارت داخلہ کو انٹرپول سے بھی رابطہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں