عظمیٰ بخاری

نیب نے مریم صفدر کے خلاف کیسز میں ایک بار پر التوا کی درخواست دائر کردی،عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نیب نے کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف کیسز میں ایک بار پر التوا کی درخواست دائر کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عظمی بخاری نے کہا کہ پھر ایک التوا کی درخواست، جب سے جج صاحبان نے نیب کے ثبوتوں کے بکسے مانگے ہیں، نیب کی بیماری ہی ختم نہیں ہورہی۔ عظمی بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ حکومتی ترجمانوں ثبوت کڈو ثبوت، کہاں گئے وہ ثبوتوں کے بکسے؟ وہ ناقابل تردید شواہد، اب بھاگ کیوں رہے ہو؟۔