فواد چوہدری

نیب قوانین میں ترمیم کرکے شریف خاندان کو فائدہ دیا جارہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کرکے شریف خاندان کو فائدہ دیا جارہا ہے ، پی ٹی آئی وفاق کی جماعت کی حیثیت اختیار کر گئی ہے، اس امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کیا اور احتجاج میں شریک ہوئے ، کوئٹہ سے کراچی اور کنڈی کوتل تک لوگ باہر آئے ، پی ٹی آئی نے وفاق اور نیشنل ازم کی بات کی ہے، ن لیگ نے پہلا این آر او پرویز مشرف سے لیا ، این آر او 1 کے تحت شریف خاندان اور زرداری کے کیسز ختم ہوگئے، تحریک انصاف نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منارہی ہے ، سیکشن 21 میں ترمیم سے مریم نواز کا آیون فیلڈ کیس ختم ہو جائیگا اور سیکشن 4 میں ترمیم سے راجہ پرویز اور شاید خاقان عباسی کے کیسز کو فائدہ ہوگا۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف وسابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیب قوانین میںترامیم سے خصوصاًشریف اور زرداری فیملی کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ،آ پ کسی فرد واحد کے لئے قانون سازی نہیں کرسکتے زرداری کے اکاونٹ سے پانچ ہزار کروڑ نکلے ، انہوں نے بتانا ہے کہ وہ کیسے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ سیکشن ختم کرکے نیب پر ڈال دیا گیا وہ بتائیں گے کہ کیسا آیا ،نیب قوانین میں ترامیم بدترین این آر او ہے جس پر عمل در آمد ہوا ہے ،آئی ایم ایف سے ان کی ڈیل نہیں ہورہی اس لئے مہنگائی ہے فوادچوہدری نے کہا کہ ان کا وزیر خزانہ امریکی سفیر سے کہتا ہے کہ ہمارا معاہدہ کرائیں ،ڈر لگ رہا ہے کہ ملک کو کس طرف لے جائینگے ۔

یہ تو اتنے نالائق ہے انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا خرم دستگیر کی جانب سے کہا گیا کہ اگر عمران خان رہ جاتے تو وہ 100نئے ججز نیب میں لگالیتے ،خرم دستگیر نے اعتراف کیا کہ احتساب سے بچنے کیلئے عمران خان کو باہر نکالا انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے اس حکومت کو سازش کرکے باہر نکالا اس سے پہلے صدر اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو خط لکھا سپریم کورٹ سے کہا کہ تحقیقات کرائیں حکومت بدلنے کی وجوہات کیا تھی ۔

یہ دوسرا این آر او ہے جو شریف اورزرداری فیملی ریاست سے لے رہی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پوچھ رہے تھے وجہ کیا ہے لیکن وجہ خرم دستگیر نے بتا دی انہوں نے پہلا این آر او مشرف سے لیا جبکہ دوسرا ریاست سے لے رہے ہیں۔ مشرف دور میں جتنے کیسز تھے این آر اوکے تحت معاف ہوگئے آج پوری تحریک انصاف بلیک ڈے منارہی ہے ۔سیکشن 21جی کو انہوں نے تبدیل کردیا گیا اب زرداری یا شریف فیملی اپنے ناموں پر اثاثے نہیں رکھیں گے ۔ نیب قوانین کے سیکشن 9میں ترمیم کی گئی ہے مریم نواز کا ایون فیلڈ کا کیس بھی ختم ہورہا ہے سیکشن 14کے تحت منی ٹریل دینا تھی یہ شرط بھی ختم کردی گئی ،سکیشن 14کی شرط ختم کرکے نیب کی خود مختاری کو ختم کردیا گیا ہے ۔نیب کو وزرات داخلہ کے ماتحت کردیا گیا ہے سیکشن 18سی کو تبدیل کردیا گیا اب نیب ایف آئی آر نہیں کرسکے گا چھ ماہ میں انکوائری رپورٹ فائنل نہیں ہوتی تو کیسز ختم کردیا جائیگا ۔

صدر مملکت نے اس پر دستخط کرنے سے منع کردیا ہے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ عجیب وغریب معاملہ چل رہا ہے کہ مدعی اور ملزم بھی خود ہے انہوں نے خود کو این آر او ٹو دے دیا کہ اب کھلی آزادی ہے جو کرنا کریں ۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کی طرف رجوع کررہے ہیں ،ڈیڑھ سو ملین ڈالر ایسٹ ریکوری یونٹ کو آیا تھا اس کا تعلق نیب ریکوری سے نہیں ہے ۔ کراچی کا ضمنی الیکشن دوبارہ ہونا چاہیئے ۔