اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے نیب رولز سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کے دور ان پراسیکیوٹر جنر ل نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے چھ ماہ کی مہلت دیدی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کی رپورٹ عدالت میں نہیں آئی۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ ہم نے نیب رولز بنا کے صدر کو بھیجے تھے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ صدر مملکت کی جانب سے اعتراض لگا کر رولز واپس کر دئیے گئے، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ صدر مملکت نے کہا بزریعہ وزارت قانون رولز بھجوائیں۔
پراسیکوٹر جنرل نیب کی جانب سے عدالت سے 6 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی گئی ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔