شاہد خاقان عباسی

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوکل طلب کرلیا

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوکل بروز بدھ صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ شاہدخاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکر تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

خالد سجاد کھوکر کیخلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔ خالد سجاد کھوکھر کو تعینات شاہد خاقان عباسی نےکیاتھا۔شاہد خاقان عباسی کو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا گیا۔اس سے قبل شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب ایل این جی اور ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کے دو الگ الگ ریفرنس دائر کر چکا ہے۔