شیر باز 15

نیب اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر اینٹی کرپشن ویک کا انعقاد، ضلع بھر کے سرکاری و نجی کالجز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں سیمینارز، واکس اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد نوجوان نسل میں بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا

اوکاڑہ (شیر محمد)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر باز نے کہا کہ بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کرپشن کسی بھی معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ انصاف، میرٹ اور شفافیت کے نظام کو کمزور کرتی ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائے۔ اداروں میں احتساب کا نظام مؤثر ہو، قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام میں بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کیا جائے۔

جب ہر شہری ایمانداری اور دیانت کو اپنائے گا تو ایک صاف، شفاف اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پائے گا، اینٹی کرپشن ویک کے دوران طلبا کے درمیان مضمون نویسی، تقریری، پوسٹرز اور پینٹنگز کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں