زلفی بخاری

نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام غریب کیلئے بہترین اقدا م ہے، زلفی بخاری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام غریب کیلئے بہترین اقدا م ہے، ایک ہزار 508 خاندانوں کو گھر دیئے جا رہے ہیں، محنت کش لوگ اپنے خون پسینے سے ملکی معیشت چلاتے ہیں،

جمعرات کو اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پروگرام کے تحت 3 لاکھ روپے کی سبسڈی لی، منصوبے کے تحت ایک گھر 23 لاکھ 24 ہزار کا ہے، کرائے کے گھر ختم کر کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے، 10 فیصد ادا کرنے پر آپ کو گھر کی چابی اور قبضہ ملے گا، 90 فیصد رقم آپ 5 سے 20 سال میں قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔