محمود الرشید

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پروزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عمل درآمد جاری ہے‘محمود الرشید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عمل درآمد کیاجا رہا ہے –

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی متعدد شہروں میں پراجیکٹ کے آغاز کے لیے سرگرم عمل ہے- یہ بات انہو ں نے وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہی – میاں محمو دالرشید نے وزیراعظم کو بتایا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیساں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہیں –

بلڈرز اور ڈویلپرز کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں -وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی-

میاں محمو دالرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا-وزیراعظم عمران خان نے محمود الرشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جارہا ہے اور پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔