نیا پاکستان

نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغازہو گیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ، دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 154دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارکی ہدایت پرنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈسڑکیں بنائی جائیں گی اور دوردرازدیہی علاقوں میں1076کلومیٹرسڑکیں تعمیرہوں گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 154دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی، کاشتکارکو اپنی فصل بروقت مارکیٹ تک پہنچانے میں مددملے گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے،ماضی کی حکومت نےشوبازی زیادہ کی اورکام کم کئے ، ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبودکیلئےصرف کام ہی کئے ہیں۔