ڈاکٹر عشرت العباد خان 52

نیا سال انشا اللہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، معاشی ترقی کا سال ہوگا،ڈاکٹرعشرت العباد خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان(ایم پی پی)ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئے سال کے آغاز پر اپنے بیان میں نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال انشا اللہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، معاشی ترقی کا سال ہوگا، پاکستان نے گزشتہ سال میں بیان المرصوص کی تاریخی جنگ جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کی حیثیت کو منویا اور دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہترین ریاست بہترین عسکری قیادت بہترین سپاہ سالار کی شکل میں سامنے آیا۔

دعا گو ہوں کہ ہم متحد قوم اور امن و امان کے ساتھ ملک کو اور عظیم ریاست اور ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں لے کر آئیں۔ نفرتوں کا خاتمہ ہو۔ معرکہ حق کی طرح متحد قوم اور قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ نوجوان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب لے جائیں۔ 2026پاکستان کے لئے یادگار اور دنیا بھر میں پاکستان کی مصنوعات اور اہمیت کو بڑھائے ہماری عوام کو ریلیف کا سال ہو جس طرح پاکستان کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے سرمایہ کاری بڑھی ہے گڈ گورننس سے پاکستانی عوام کو اسکے ثمرات ملیں۔

مہنگائی اور دشوار مراحل کا خاتمہ ہو۔ پاکستان کی اللہ حفاظت اور اسے مذید مستحکم فرمائے۔ پاکستان میں ایک ایک فرد کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ سال نئے عزم اور محبت کا سال ہے اور میری پہچان پاکستان کی سوچ کی وسعت ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پارٹی قیادت، عہدیداران، ایک ایک کارکن کو نئے سال کی مبارکباد اور سلام تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں