کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ نیا تعلیمی سال دو اگست سے شروع ہوگا ، رواں برس موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرک امتحانات یکم سے15 جولائی اور انٹرمیڈیٹ امتحانات28جولائی سے16 اگست تک ہوں گے۔ امتحانات کا دورانیہ تین کے بجائے دو گھنٹے ہوگا۔ تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90روز میں تیارکئے جائیں گے۔ دونوں جماعتوں میں پریکٹیکلز( عملی امتحانات) جون میں ہوں گے۔ سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھل جائیں گے۔
