نیا اسٹیج ڈرامہ

نیا اسٹیج ڈرامہ ” مجھے چاند چاہیے ” (آج )پیش کیا جائیگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کا نیا اسٹیج ڈرامہ ” مجھے چاند چاہیے ” آج ( جمعہ) کے روز پرنس تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں آفرین پری، مناہل خان، گلفام،سنہری خان، رینا ملتانی،معصومہ ملک،ندیم چٹا، ثاقی خان، عظیم وکی اور سرفراز وکی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔

رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ ایسے دور میں جب لوگوںنے موبائل کی وجہ سے خود کو محدود کر لیا ہے انہیں اسٹیج تک لاناکوئی آسان کام نہیں ہے لیکن میرا یقین ہے کہ جب آپ جاندار اسکرپٹ دیں گے اور فنکار اس پر دل و جان سے پرفارم کریں گے تو لوگ ضرور اسٹیج تک آتے ہیں ۔ اس حوالے سے میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں جس کا لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامہ لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے ۔