نیئر بخاری

نیئر بخاری کا گلگت بلتستان میں گرفتار پارٹی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے گلگت بلتستان میں گرفتار پارٹی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سرکار نے طاقت کے زور پر گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا،گلگت بلتستان میں ووٹرز اپنے ووٹ پر شب خون مارنے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دفاتر بند کرانا بدترین ریاستی عنڈہ گردی کے مترادف ہے،جعلی حکمران گلگت بلتستان میں انتشار اور خلفشار پھیلانے سے باز رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے دفاتر بند کرانے والی سرکاری انتظامیہ پی ٹی آئی بی ملازم نہ بنے،گلگت بلتستان کے غیور لوگوں کا حق حکمرانی حق ملکیت چھیننے نہیں دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ دھاندلی زدہ انتخابات کے زریعے پر امن ترین علاقے گلگت بلتستان میں کشیدگی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کارکن جمہوریت پسند اور امن پسند ہیں سیاسی مخالفین کی طرح شرپسند نہیں ۔