اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں ،حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں میاں شہباز شریف نے کہا آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے،الیکشن کمیشن کو شفافیت کو یقینی بنائے،بیلٹ کے ذریعہ اراکین کو اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے ۔کتنے پرامید ہے کہ کامیابی ہوگی؟ کے سوال پر انہوں نے کہا اللہ تعالی جانتاہے، میں کوئی نجومی تو نہیں، حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔
سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ کے سوال پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خاموشی اختیار کرلی، جواب نہیں دی۔








