واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر سے صحافی نے ایلون مسک کے وائٹ ہاوس میں منشیات لانے سے متعلق سوال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ اچھا تعلق تھا، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک سیفون پر بات کرنیکا نہیں سوچا، مگر میں تصور کر سکتا ہوں کہ ایلون مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے۔