حماد اظہر

نگران وزیر اعلی کیلئے ایسے نام دیں گے جن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا’ حماد اظہر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،پچھلے نو ماہ میں پاکستان کو سیاہ ترین دور میں دھکیل دیا گیا،پاکستان میں پی ڈی ایم کولا کا بہت برا تجربہ کیا گیا ۔پی پی 152 میں ممبر سازی کیمپ کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں چند علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف اس وقت آزدا کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی جماعت ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں حکومتیں کرنے والے چاہتے ہیں کہ کراچی خون اور کوڑے میں ڈوبا رہے لیکن تحریک انصاف وہاں تبدیلی لائے گی ،ہم لوگوں کی دہلیز تک صاف پانی پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی تباہی سے پچانے کے لیے مستحکم حکومت کی ضرورت ہے ،ایسے لوگ دوبار ہ نہیں لائے جانے چاہئیں جنہوں نے معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ۔ انہوںنے کہا کہ 60 فیصد لوگوں نے عمران خان سے امیدیںوابستہ کی ہے ، عوام کا منتخب کردہ لیڈر ہی آگے آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن آج ملک میں آٹے کا بحران ہے لوگ آٹے کے لئے در بدر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی نہیں پورے پاکستان کا الیکشن قریب آرہا ہے ،اگر پہلے پنجاب میں الیکشن ہوئے تو اسے ہی پورے پاکستان کا الیکشن سمجھا جائے گا ،پورے ملک میں تبدیلی آرہی ہے ،لاہور میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گئی ،ٹکٹ کی تقسیم کے عمل میں ماضی سے سبق سیکھا ہے ،کام کرنے والے مخلص لوگوں کو ترجیح دی جائے گئی ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نگران وزیر اعلی کے لئے جو تین نام دے گی ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا ۔انہوںنے کہا کہ ہم سب کچھ بول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں،ہمیں اس وقت کوئی ریڈ لائن نہیں ۔پنجاب کا الیکشن ہی پورے پاکستان کا الیکشن سمجھا جاے گا ۔