محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر سموگ سے متعلق پیشگی اقدامات

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے سموگ سے متعلق پیشگی اقدامات کی حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے،

کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبہ بھر میں پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن (کنٹرول اینڈ پریوینشن) سموگ رولز 2023 کے تحت آلودگی پھیلانے والی (دھواں چھوڑنے والی) گاڑیوں اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت صوبہ پنجاب میں متعدد گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 1233 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ 103 گاڑیوںکو بند کیا گیا، 282 کا خلاف ورزی پرچالان کیا گیا اور 317550 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔