پشاور(رپورٹنگ آن لائن ) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی اعظم خان انتقال کر گئے ۔ نگران وزیراعلی اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ ترجمان آر ایم آئی ہسپتال کے مطابق اعظم خان کی طبیعت تشویشناک تھی، اعظم خان کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔
