ضمانت 85

نو مئی کے آٹھ مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جناح ہاس، عسکری ٹاور جلا گھیرا سمیت آٹھ مقدمات میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں