عازمین حج

نو لاکھ 62 ہزار عازمین حج بیرون ممالک سے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی فضائی ، زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے نو لاکھ 61 ہزار 903 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ مملکت کے باہر سے فضائی بندرگاہوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 598 تک پہنچ گئی ہے۔

زمینی بندرگاہوں کے ذریعے آنے والوں کی تعداد 45 ہزار 28 ہے۔ اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے آنے والوں کی تعداد 4 ہزار 277 ریکارڈ کی گئی ہے۔