جعفر بن یار۔۔۔۔
نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کے بغیر ہی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا پریکٹیکل کی کاپیاں چھاپنا بورڈ کے ساتھ ساتھ PMIU…PEF…..PIEMA…LWWFکے لئے بھی پریشانی کا باعث بن گیا۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کے قائمقام ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ اور PMIUکے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق نے اینٹی کرپشن کو اپنا بیان جمع کروادیا۔
گزشتہ روز پیشی کے موقع پر درخواست گزار تو موجود تھا البتہ پی سی ٹی بی یا پی ایم آئی یو سے کوئی بھی حاضر نہ ہوا۔
جس پر اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آئی یوکو تفصیلی بیان کے لئے دوبارہ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی نے 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کی پریکٹیکل نوٹ کاپیوں کی اشاعت کم وبیش مکمل کرلی ہے۔
جس پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے بورڈ کے ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ تمام متعلقہ دستاویزات کےہمراہ طلب کیا تھا۔
زرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب سمیت ملک بھر میں رواں سال بھی نویں اور دسویں جماعت میں سائنس کے طالبعلم پریکٹیکل امتحان نہیں دے سکیں گے۔اور نہ ہی ان کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس یا کاپیاں چیک کی جائینگی۔
تاہم پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے رواں سال کے تعلیمی سیشن کے لئے بھی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کے لئے مختلف پرنٹرز اور پبلشرز کو کام الاٹ کیااور پری کو آلیفکیشن کےپراسیس میں 98 فرموں نے حصہ لیا۔جن میں سے 86فرموں کوپری کوالیفائی کیا گیا۔جبکہ ان میں سے 66 فرموں نے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کے ساتھ کاغذ کے سیمپل بھی جمع کروائے۔
جنہیں پی سی ٹی بی نے 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 9 ویں اور 10ویں جماعت کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کا کام الاٹ کردیا۔
گزشتہ روز پیشی کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے درخواست گزار کے بیان کی روشنی میں
PMIU…PEF…..PIEMA…LWWF سمیت دیگر کو شامل انکوائری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔