جو بائیڈن ن 165

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے 20 جنوری کو ممکنہ ہنگامہ آرائی کے سوال پر کہا کہ انہیں کھلے مقام پر حلف اٹھانے میں کوئی خوف نہیں۔واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال دسمبر میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں